حضور
صلی اللہ علیہ وسلم کی جب ولادت شریفہ ہوئی اس وقت حضور کے دادا جان حضرت
عبدالمطلب کعبہ شریف کی دیوار کی تعمیر میں مشغول تھے۔ عبدالمطلب فرماتے
ہیں کہ میں کعبہ شریف کا طواف کر رہا تھا کہ اچانک کعبہ شریف چاروں طرف
جھکتا نظر آیا اور پھر مقام ابراہیم میں سجدہ میں گر گیا اور اس سے تکبرو
تہلیل کی آوازیں آنے لگیں۔ پھر وہ سیدھا کھڑا ہو گیا اور اس سے آواز آئی
الحمد للہ الذی خصیی بمحمد المصطفٰی
سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے محمد مُصطفٰی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ محصوص فرمایا۔
اور پھر ارکان کعبہ آپس میں ایک دوسرے پر سلام بھیجنے لگے۔ حضرت عبدالمطلب فرماتے ہیں کہ میں باب صفا سے باہر نکلا تو زمین کی ہر چیز مجھے تکبیر و تہلیل میں مشغول نظر آئی اور میں ان کی آواز سن رہا تھا۔ پھر یہ آواز سنی کہ
قد جاءَ کم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
یعنی تمھارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے۔ پھر میں نے بتوں کو دیکھا۔ تو وہ اوندھے منہ گرے ہوئے نظر آئے میں اپنی آنکھیں ملنے لگا کہ یہ کچھ میں دیکھ رہا ہوں عالم بیداری میں یا عالم غیب میں دیکھ رہا ہوں۔ پھر میں جب گھر پہنچا تو گھر کے اردگرد عجیب و غریب نورانی پرندے اڑتے ہوئے دیکھے اور گھر سے مشک و عنبر کے حلے اٹھتے نظر آئے۔ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آمنہ رضی اللہ عنھا خود نکلیں اور دروازہ کھولا۔ میں نے دیکھا کہ آمنہ کے چہرہ پر کوئی ضعف وغیرہ کا اثر نہیں تھا ہاں ان کی پیشانی سے جو نور چکمکتا نظر آیا کرتا تھا وہ نظر نہ آیا۔ میں نے پوچھا آمنہ وہ پیشانی کا نور کہاں ہے؟ تو بولیں میرے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا ہے جس کے بعد میری پیشانی کا نور ختم ہو گیا اور کسی آواز کو کہتے سنا کہ اس کا نام محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) رکھنا اس لئے کہ اس کا نام آسمانوں پر محمود ہے اور تورات میں موید ہے، زبور میں ہادی، انجیل میں احمد اور قرآن میں طہٰ ، یٰسین، اور محمد ہے۔
(جامع المعجزات مطبوعہ مصر ص ۷۶)